محل تبلیغات شما



Date : 31/10/2019 

weekly Events Lectures 

 

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الحمداللہ رب العالمین و الصلاۃ  و  السلام علی اشرف الانبیاء و المرسلین و علی آلہ الطیبین الطاھرین

اما بعد :

قال ابو جعفر عليه السلام: بلغني انّ النّبّي صلي الله عليه و آله و سلم قال: من مات يوم الجمعة او ليلة الجمعه رفع عنه عذاب القبر۔

شب ، شب جمعہ ہے اس رات میں مناجات اور دعا کرنے کے لئے بہت تاکید کیا گیا ہے دعا ایک ایسا وسیلہ ہے جو ہم انسانوں کو خالق سے ملواتا ہے.

دعاء اساس کائنات ہے کیوں کہ کائنات کی ہر شئے جسمیں ایک ذرہ سے لیکر کائنات کی وسعتوں میں پھیلی ہوئی کہکشانین اپنی ارتقائی منزل کی طرف گامزن ہے۔ اللہ کی تابع اور حکم الٰہی کے مطابق عمل پیرہ ہے۔ محو عبادت ہے یعنی محو دعاء ہے۔


Weekly Events Lectures

Date : 17:10:2019

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الحمدا للہ رب العالمین والصلاۃ و السلام علی اشرف الابنیاء والمرسلین و علی آلہ الطبین۔

اما بعد : یا ایھا الذین آمنواستجیبوللہ ولرسولہ اذا دعاکم لمایحیکم ۔

السلام علیکم وحمۃ اللہ وبرکاتہ جوانان عزیز :

                                                                                                               آپ سب کو اسلامک کلاس میں خوش آمدید کہتا ہوں آج کی شب ،شب جمعہ ہے ، شب جمعہ ، سب مناجات ، شب التجاء ، شب اصلاح  ، شب امام زمان علیہ السلام ، آج کی رات اپنا رابطہ  امام  زمانہ علیہ السلام سے مضبوط بنائیے گا  ہمیں یہ افتخار حاصل ہے  کہ ہمارا وارث اور امام موجود ہیں ہم لاوارث نہیں ہیں اس بنا پر لازم  ہے کہ ہم اپنے وقت کے امام کی یاد میں رہے انکے ظہور کے لئے زمینہ فراہم کریں ۔آج کی رات امام سے منسوب ہے اور ہم اور آپ انکے مہمان  ہیں لہذا میزبان کے سامنے اپنا رویہ درست کرنا ہماری زمہ داری ہے  انکی رضایت حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے  اس لئے کہ جن سے وہ راضی ہوتے  ہیں  ان سے خداوند راضی ہوتا ہے ۔اور جن سے خداوند راضی ہوجائے   وہ جنتی قرار پاتا ہے ۔


قدرتی آفات برحق۔۔۔۔ مگر؟؟

مذہب اور سائنس کے تعلق اور قدرتی آفات کے حوالے سے حکومتی اقدامات پر فکر انگیز تحریر

قدرتی آفات برحق۔۔۔۔ مگر؟؟

اسلام ٹائمز: توقع تھی کہ ہمارے زیر بحث ورکشاپ میں سائنسدانوں کے خطابات میں قدرتی آفات بالخصوص زلے کے حوالے سے اہل مذہب کی آراء یا دوسرے الفاظ میں قرآنی دعووں کے خلاف باتیں ہوں گی، لیکن ہمیں بہت خوشگوار حیرت ہوئی کہ زمین کی خلقت، زیر زمین حالات، بالائے زمین کیفیات، زلے کی عملی کیفیت، پہاڑوں کا زمین پر قیام، سمندر کے اندر ہونے والا تغیر و تبدل، چاند اور سورج کے زمینی حالات پر اثرات اور اس جیسے کئی موضوعات پر مذہب اور سائنس بالخصوص قرآن اور سائنس کے درمیان بے انتہا مطابقت پائی جاتی ہے۔ قرآن کریم کا مزاج ہے کہ اس میں تفصیلات کی بجائے اصول بیان کر دیئے گئے ہیں، جنہیں سامنے رکھ کر قیامت تک ہر دور میں آنے والے چیلنجز اور سامنے آنے والے سوالات کے جوابات تلاش کئے جاتے ہیں، قرآن کریم نے ان موضوعات کے حوالے سے چودہ سوسال پہلے جو اصول بیان کر دیئے تھے، اس کی تائید و تصدیق گذشتہ چودہ سو سال سے ہونے والی سائنسی تحقیق بھی کر رہی ہے اور تاقیامت جتنی بھی تحقیق ہوگی، اس کا سرا یا بنیاد قرآن کریم سے ضرور ملتا رہے گا۔


 

بسمہ تعالی

دین شناسی

درس سوم                                                                      تاریخ ۱۳/۱۰/۲۰۱۹

الحمداللہ رب العالمین و الصلاۃ و السلام علی اشرف الانبیاء و المرسلین و علی آلہ اجمعین

آپ سارے جوانوں کو اسلامک کلاس میں خوش آمدید کہتا ہوں ہم نے گزشتہ ہفتے میں دین شناسی کے بارے میں گفتگو کی تھی آج بھی چاہتے ہیں کہ اسی بحث کو ادامہ دیا جائے ۔اس دنیا کا کوئی انسان ایسا نہیں ہے جسکو دین کی ضرورت نہ ہو یہ جو شعار لگایا جاتا ہے بی دینی کا ،ایتھسٹ  یہ درحقیقت خود ایک دین ہے اس دنیا کا جدید ترین دین ،بی دینی ہے جسمیں اس دنیا میں رایج اور مشہور ادیان    انکار ہوتا ہے ۔خلاصہ کلام یہ ہے دین بمعنی روش زندگی ، طریقہ زندگی ، ہر انسان کو ضرورت ہے اس کے بغیر کو ئی بھی شخص زندگی بسر نہیں کرسکتا ہے خواہ وہ اس کو بی دینی ہی کیوں نہ کہے ۔اس معنی میں بے دینی بھی ایک قسم کا دین ہے ۔


International Day for the Eradication of Poverty

ہندوستان دنیا کی سب سے تیز رفتار ترقی پذیر معیشت ہے ، لیکن انتہائی غربت ہندوستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔ غربت ہمارے سوچنے سے کہیں زیادہ گھٹیا ہے۔ اس کے بہت سے چہرے ہیں اور وہ ایک شیطانی چکر میں پورے ملک کو پھنسانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔


بسمہ تعالی

10/10/2019

Weekly Events Lectures

  

الحمد اللہ رب العالمین والصلاۃ و السلام علی اشرف الانبیاء و المرسلین و علی آلہ اجمعین.

امابعد :

آپ تمام جوانوں کو اسلامک کلاس میں خوش آمدید کہتا ہوں ، اس ھفتہ میں بعض دینی اور دنیوی اتفاقات رونما ہوئے ہین ۔اس ھفتے میں ایک روایت کے مطابق امام کاظم علیہ السلام کی ولادت با سعادت تھی ، حضرت سلمان فارسی کی وفات ، حضرت عمار یاسر کی شھادت ، اور عالمی رھایشی دن [World Habitat Day]، عالمی یوم دماغی صحت کی تاریخ [World Mental Health Day ] آج ہم ان سب موضوعات پر مختصر گفتگو کرینگے۔


تبلیغات

محل تبلیغات شما

آخرین ارسال ها

آخرین جستجو ها

کانال ماشین اصفهان وبلاگ دفاعی قایقی خواهم ساخت بادبانش همه عشق